26 جون، 2024، 6:51 PM

صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد، عالمی برادری خاموش تماشائی

صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد، عالمی برادری خاموش تماشائی

صیہونی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے امور کے سربراہ نے اسرائیلی حکام کی طرف سے قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے امور کے سربراہ قدورا فارس نے قابض حکام کی طرف سے قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا: قیدیوں کا اوسط وزن 30 کلوگرام تک پہنچ گیا ہے جب کہ غاصب رجیم کا فلسطینی قیدیوں کے خلاف اپنی مجرمانہ پالیسیوں پر نظر ثانی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: صیہونی رجیم کی جیلوں میں قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا: بیت المقدس، مغربی کنارے اور 1948ء والے علاقوں میں ہزاروں فلسطینی غاصب رجیم کی جیلوں میں قید ہیں اور اسرائیل قیدیوں سے متعلق جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

News ID 1924992

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha